غزہ میں ملبے کے نیچے 10 ہزار لاشیں موجود ہونے کا انکشاف

بدھ 22 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ حماس اسرائیل جنگ کے بعد عمارتوں کے ملبے تلے 10 ہزار سے زائد لاشیں موجود ہوسکتی ہیں۔

غزہ میں 15 مہینوں تک جاری رہنے والی جنگ میں 47 ہزار فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، تاہم شدید بمباری کی وجہ سے عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہزاروں لاشوں کو جنگ کے دوران نہیں نکالا جاسکا۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں 60 فیصد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں اور ان کی بحالی 2040 سے پہلے ممکن نہیں۔ اس جنگ نے اب تک 20 لاکھ کے قریب فلسطینیوں کو بے گھر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:جنگ بندی سے صرف چند منٹ پہلے، غزہ کا گھرانہ اپنے پیاروں سے محروم ہوگیا

غزہ میں اتوار کے روز ہونے والی جنگ بندی کے بعد علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں، ایسے میں ایک بڑا چیلنج ان ہزاروں لاشوں کی صورت میں موجود ہے جن کی اب تک تدفین نہیں ہوسکی۔

الجزیرہ کے مطابق گزشتہ 2 دنوں میں 120 لاشیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے نکالی جاچکی ہیں تاہم ان میں سے کئی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

جنگ بندی کے بعد مہاجر کیمپوں سے رہائشی علاقوں کی طرف لوٹتے ہی فلسطینیوں نے امدادی تنظیموں کے ہمراہ اپنے عزیزوں کی لاشوں کی تلاش شروع کردی ہے مگر مشینری کی کمی اور وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی کی وجہ سے اس عمل میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟