بنگلہ دیشی اسٹوڈنٹ رہنما سرجیش عالم نے اہم عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟

بدھ 22 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے ممتاز اسٹوڈنٹ رہنما سرجیس عالم فلاحی تنظیم جولائی شہید اسمرتی فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن کے کوآرڈینیٹر سرجیس عالم نے اپنے فیس بک پیج پر جولائی شہید اسمرتی فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن کے اندر ساختی اور آئینی تبدیلیاں جنرل سیکریٹری کے عہدے کو ختم کرنے کا باعث بنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی آئین میں اہم ترمیم کا فیصلہ

انہوں نے انکشاف کیا کہ سی ای او میر محبوب الرحمن سنیگدھو کی سربراہی میں ایک ایگزیکٹو کمیٹی اب فاؤنڈیشن کو آپریٹ کرے گی، جس کی معاونت صحت، سماجی بہبود، لوکل گورنمنٹ اور آئی سی ٹی کے مشیروں پر مشتمل ایک گورننگ باڈی کرے گی۔

سرجیس عالم نے بتایا کہ انہوں نے 21 اکتوبر سے 31 دسمبر تک جولائی شہید اسمرتی فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں، اس دوران فاؤنڈیشن نے 628 شہید خاندانوں اور تقریباً 2 ہزار زخمیوں کو مالی امداد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان کا ڈھاکہ میں آواز کا جادو، ہزاروں شائقین جھوم اٹھے

اپنے عہدے پر رہنے کی مدت کے دوران اپنی بلا معاوضہ خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے سرجیس عالم نے استعفیٰ دینے کے فیصلے کو ایک جرات مندانہ عمل قرار دیا، جو ان کی ذمہ داریوں کے تئیں ایمانداری اور جوابدہی کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ