بنگلہ دیشی آئین میں اہم ترمیم کا فیصلہ

بدھ 15 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے آئینی ریفارمز کمیشن نے ملکی آئین سے سیکولرازم، نیشنلزم اور سوشلزم کو ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بنگلہ دیش کے آئینی اصلاحاتی کمیشن نے ملک کے آئین سے 3 ضروری اصولوں قوم پرستی، سوشلزم اور سیکولرازم کو ہٹانے کی تجویز دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملک میں جمہوریت ہی واحد اصول رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے ’نئے بانی‘ اور فہمیدہ ریاض کی ایک پرانی کتاب

اصلاحاتی کمیشن نے آئین میں 4 نئی اقدار مساوات، انسانی وقار، سماجی انصاف اور تکثیریت کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے، ان تبدیلیوں کا مقصد بنگلہ دیش کی 1971 کی جنگ آزادی اور 2024 کے عوامی احتجاج کے جذبے کی عکاسی کرنا ہے۔

کمیشن نے یہ بھی تجویز کیا ہے کہ عوام قومی ریفرنڈم کے ذریعے آئینی تبدیلیوں کی منظوری دیں، کمیشن کے سربراہ پروفیسر علی ریاض نے یہ اصلاحاتی تجویز چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کو ڈھاکہ میں ان کے دفتر میں پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے اعلان آزادی کے حوالے سے نصاب میں تاریخی درستی کا فیصلہ

اس حوالے سے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اصلاحاتی کمیشن کی سفارشات کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ جائزہ لیا جائے گا اور کثرت رائے سے تجاویز پرعمل درآمد کیا جائے گا۔

حکومتی عہدیداران کا خیال ہے کہ یہ تبدیلیاں ملک کو زیادہ جامع اور منصفانہ سیاسی نظام کے قریب لاسکتی ہیں، وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آئین ماضی کی جدوجہد اور شہریوں کے موجودہ مطالبات دونوں کی عکاسی کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp