وزیراعظم شہباز شریف نااہل ہونے جارہے ہیں، پی ٹی آئی کا دعویٰ

جمعرات 23 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عادل بازئی کی رکنیت بحالی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب وزیراعظم شہباز شریف نااہل ہونے جارہے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عادل بازئی اور ان کی فیملی کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

انہوں نے کہاکہ آزاد رکن کو کسی جماعت میں شامل ہونے کے لیے 3 دن کی مہلت دی جاتی ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے جمع کرایا گیا بیان حلفی اگر ٹھیک بھی ہو تو ایک دن کی تاخیر سے جمع کرایا گیا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ایک ماہ تک سماعت کے دوران عادل بازئی کو نہیں بلایا اور پھر عجلت میں نااہل کردیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ بیان حلفی پر جس نوٹری پبلک کے دستخط اور مہر تھی ان کا بیان ہے کہ وہ تو کبھی عادل بازئی سے ملے ہی نہیں، جبکہ عادل بازئی کے بیان حلفی کی تصدیق کرنے والے نوٹری پبلک کا لائسنس اس وقت منسوخ تھا۔

انہوں نے کہاکہ رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ کے پاس ان کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے، جبکہ فیصلے کے تین دن بعد نوٹری پبلک سعید احمد پر مقدمہ درج کردیا گیا اور پھر اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات نے کہاکہ اب نوٹری پبلک بیان دیتا ہے کہ یہ بیان حلفی عادل بازئی ہی مجھ سے لے گیا تھا، ہم سپریم کورٹ سے سعید احمد کو تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہاکہ ہم پیکا ایکٹ میں ترامیم اور ڈیجیٹل نیشن کالے قوانین کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے، یہ قوانین آزادی رائے کا گلا دبانے کی کوشش ہے۔ ملک میں آگ لگی ہے مگر حکومت کو سوشل میڈیا کی پڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے