جب اسلحہ استعمال ہوگا تو کیس اے ٹی سی میں ہی جائیگا، سپریم کورٹ

جمعہ 24 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے انسدادِ دہشتگردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ اس واقعہ میں راکٹ لانچر استعمال ہوا ہے، جب اسلحہ استعمال ہوگا تو کیس اے ٹی سی میں ہی جائے گا۔

مزید پڑھیں: الیکٹرانک بیان حلفی اور سپریم کورٹ میں اہم تقرریاں

درخواستگزار عابد حسین نے انسدادِ دہشتگردی عدالت کا حکم چیلنج کیا تھا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اے ٹی سی عدالت نے کیس واپس مجسٹریٹ کے بجائے تفتیشی افسر کو بھیجا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ فیصلہ مجسٹریٹ نے نہیں عدالت نے کرنا ہوتا ہے۔ مجسٹریٹ نے صرف یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ تحقیقات ٹھیک ہوئیں یا نہیں۔

مزید پڑھیں: پختونخوا میں کوئی لائسنس نہیں لیتا مگر اسلحہ سب کے پاس ہے، سپریم کورٹ

جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ آپ نے درخواست دائر کرکے عدالت کا اتنا وقت ضائع کیا، جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب اور کیا ہوسکتا ہے؟ درخواست گزار کے وکیل کی عدالت سے جرمانہ نہ کرنے کی استدعا کی تو سپریم کورٹ نے درخواست خارج کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp