شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا، شوکاز نوٹس کا جواب جمع

جمعہ 24 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا کو سیکریٹری جنرل نہ ماننے پر جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔

شیر افضل مروت نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو شوکاز نوٹس کا تحریری جواب ارسال کیا ہے، جس میں سلمان اکرم راجا پر ایک بار پھر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مجھ سے متعلق سب نے غلط خبر چلائی، 15 دن تک میڈیا کا بائیکاٹ کرتا ہوں، شیر افضل مروت

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان اکرم راجا سے متعلق میرے بیان پر پارٹی کی جانب سے مجھے شوکاز نوٹس بھیجا گیا اور کہا گیا کہ آپ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ سلمان اکرم راجا نے جو تبصرہ کیا تھا وہ پارٹی میں میری ساکھ کو نقصان پہنچانے والا تھا، اب بھی اگر ان کے اقدامات پر قابو نہ پایا گیا تو پی ٹی آئی تقسیم ہو جائےگی۔

انہوں نے لکھا کہ پنجاب کے ایک ایم پی اے نے پہلے بھی عمران خان کو میرے متعلق گمراہ کیا تھا، جس پر وضاحت کا موقع دیے بغیر مجھے پارٹی سے نکالا گیا۔

شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس میں قیادت سے شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے پارٹی فورمز پر خدشات اٹھائے لیکن اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، اب امید ہے کہ میرے خدشات دور کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا نے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی تھی، جس پر پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں شیر افضل مروت کو آخری موقع دے رہے ہیں، اگر باز نہ آئے تو کارروائی ہوگی، سلمان اکرم راجہ

شوکاز نوٹس جاری ہونے پر شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ عمران خان اگر پارٹی سے نکالنا چاہتے ہیں تو نکال دیں، یہ جو آئے روز کے شوکاز نوٹسز ہیں میں ان سے تنگ آگیا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی