شب معراج، سندھ کے سرکاری اور نجی کالجز میں تعطیل کا اعلان

جمعہ 24 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے شب معراج کے موقع پر سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی کالجز میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شب معراج پر 3 چھٹیوں کا اعلان

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 28 جنوری 2025 (27 رجب 1446 ) بروز بدھ صوبے بھر کے پرائیویٹ اور سرکاری کالجز بند رہے گے۔

نوٹیفکیشن کا عکس

خیال رہے کہ شب معراج اسلامی تاریخ کا وہ مقدس موقع ہے جس میں حضور نبی اکرم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے معجزاتی طور پر آسمانوں پر بلایا۔ یہ رات عبادت، دعا، اور غور و فکر کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

شب معراج کے دوران اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب رسول ﷺ کو بہت سے انعامات اور روحانی تجربات سے نوازا۔معراج کی رات پانچ وقت کی نماز کا حکم دیا گیا، جو مسلمانوں کے لیے فرض عبادت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp