عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا میں پارٹی کے صدارتی عہدے سے ہٹادیا

ہفتہ 25 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کوپارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنید اکبر کو تعینات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا تمام پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطہ ختم کرنے کی ہدایت

ہفتہ کے روز راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو کے پی کے پی ٹی آئی کی صدارت سے ہٹانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو صدارت دینے کی ہدایت کی ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ صوبائی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے علی امین گنڈاپور کے کندھوں پر پہلے ہی بہت سی ذمہ داریاں عائد ہیں، اس لیے ان کا بوجھ ہلکا کرنے اور پوری توجہ صوبے کے معاملات پر مرکوز رکھنے کی خاطر ان کی جگہ جنید اکبر کو صدر بنایا گیا ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ درحقیقت علی امین گنڈاپور کی بھی یہی خواہش تھی کہ ان کو پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا جائے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو ان کا جانشین مقرر کیا جائے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان

سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ جنید خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ملک کو پنجاب میں اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔

سلمان اکرم راجا نے پی ٹی آئی سینیٹر رہنما شیر افضل مروت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شیر افضل مروت کا کے پی کے پی ٹی آئی میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ان کے بیانات پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کا جواب ملنے کے بعد پارٹی کے بانی پارٹی میں ان کے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم اور احتجاجی تحریک لیڈ کرنے کی ہدایت

عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ انہوں نے 28 جنوری سے قبل پارٹی کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کا یہی مؤقف ہے کہ پارٹی عدالتی کمیشن کے قیام کے اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور سے صدارتی عہدے لینے کا فیصلہ عمران خان کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا تھا۔ ملاقات کے دوران عاطف خان، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور میاں فرحت عباس نے بھی عمران خان سے ملاقات کی۔

سلمان اکرم نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی بھی تصدیق کی پنجاب میں عالیہ حمزہ کو اہم تنظیمی عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:علی امین گنڈاپور اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ، یہ عمران خان کے ساتھ دھوکا کررہے ہیں، جے یو آئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے کے پی میں کرپشن کے واقعات رپورٹس ہونے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے اور علی امین کو پیغام دیا ہےکہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر آئیں۔

واضح رہےکہ تحریک انصاف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے شیر افضل کو نامزد کیا تھا لیکن گزشتہ دنوں ان کی نامزدگی منسوخ کرکے جنید اکبر کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا جو بلا مقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی