عمران خان کی علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم اور احتجاجی تحریک لیڈ کرنے کی ہدایت

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلیشمنٹ سے رابطے ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے احتجاجی تحریک لیڈ کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ عمران خان نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ سے بات چیت کا ٹاسک انہوں نے ہی دیا تھا اور اب اسٹبلیشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

منگل کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ختم کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اس وقت احتجاجی تحریک کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا تمام پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطہ ختم کرنے کی ہدایت

’خیبر پختونخوا حکومت ختم ہوتی ہے یا گورنر راج لگتا ہے، کشتیاں جلا کر آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک کو لیڈ کرنا ہے‘۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین کو واضح کردیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک میں نے ہی دیا تھا اب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

’اسٹیبلشمنٹ نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا ہے، اس کے بعد مذاکرات کے تمام راستے بند کردیے جائیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہر صورت راولپنڈی جلسے میں پہنچنے اور جمعرات اور جمعے کی احتجاجی ریلیوں کی تیاریوں کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو راولپنڈی کے بعد لاہور میں دوبارہ جلسہ کرنے کا بھی ٹاسک دے دیا ہے۔ لاہور جلسے میں لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں