سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سوڈان کے شہر الفاشر میں سعودی اسپتال کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
بیان میں اس حملے کو انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے صحت اور انسانی شعبے میں کام کرنے والوں کی حفاظت اور شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین اسرائیل معاہدہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بنیاد فراہم کرتا ہے، سعودی عرب
وزارت نے جنیوا کے اعلامیہ 15 اپریل 2023 کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
وزارت خارجہ نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔