عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار جنک سنر (Jannik Sinner) نے آسٹریلین اوپن 2025 کے مردوں کے سنگلز فائنل میں الیگزینڈر زیویریف کو فائنل میں شکست دیکر ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن سیمی فائنل میں ریٹائرمنٹ لے لی
جنک سنر کی آسٹریلین اوپن میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے، جس کے نتیجے میں وہ 2006 میں رافیل نڈال کے بعد اپنے پہلے گرینڈ سلیم ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔
جنک سنر کو ابھی تک میچ میں بریک پوائنٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا، وہ اپنے آخری 37 میچوں میں سے 36 میچ جیت چکے ہیں۔ ان کی اس کامیابی میں ہارڈ کورٹ میجرز میں 21 میچوں کی جیت کا سلسلہ بھی شامل ہے۔
23 سالہ جنک سنر نے اس شاندار فتح کے ساتھ ایک اہم سنگ میل بھی عبور کرلیا ہے۔ وہ 2024 کے آسٹریلین اوپن اور یو ایس اوپن میں کامیابی کے بعد 3 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’آسٹریلیا میں مجھے زہر دیا گیا تھا‘، سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکوویچ کا دعویٰ
آسٹریلین اوپن میں فتح کے بعد جنک سنر ٹینس کے میدان کے بے تاج بادشاہ بن چکے ہیں۔ اس وقت ان کے پاس ٹینس کے 19 میں سے 17 بین الاقوامی ٹائٹلز ہیں۔
اس بے مثال کامیابی کے بعد جنک سنر نے اپنے شکست خوردہ حریف الیگزینڈر زیویریف کو تسلی دیتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔