بالی ووڈ میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے شاندار سفر طے کیا اور بڑے ستارے بننے کی راہ پر تھے کہ کچھ رکاوٹوں نے ان کے سفر کو روک دیا۔ ایک ایسی اداکارہ جنہوں نے بالی ووڈ میں اچھا کام کیا لیکن آخر کار اپنا مقام برقرار رکھنے میں ناکام رہیں۔ جنہوں نے اکشے کمار کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ ایشوریا رائے اور سشمیتا سین کو سخت مقابلہ دیا، لیکن جلد ہی انڈسٹری چھوڑ کر راہبہ بن گئیں اور اپنا سر منڈوا لیا۔
مزید پڑھیں: ’مجھے فلم سے نکال دیا گیا تھا‘، اکشے کمار نے’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی
انہوں نے 1996 میں فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جس میں اکشے کمار اور ریکھا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم میں انہوں نے جین کا کردار نبھایا تھا۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں برکھا مدان کی۔ انہوں نے 1994 کے فیمینا مس انڈیا مقابلے میں ایشوریا رائے اور سشمیتا سین کے ساتھ حصہ لیا تھا۔ انہوں نے مس ٹورازم انڈیا کا ٹائٹل جیتا اور مس ٹورازم انٹرنیشنل کے ابتدائی مقابلے میں حصہ لیا تھا۔
رام گوپال ورما نے انہیں بعد میں اپنی فلم ’بھوت‘ میں کاسٹ کیا، جس میں انہوں نے بھوت کا کردار ادا کیا۔ یہ فلم بہت بڑی ہٹ ثابت ہوئی، اور برکھا کو ان کے کام کے بعد شہرت ملی۔ اس فلم کے بعد وہ ہر گھر میں پہچانی جانے لگیں اور ان کی کارکردگی کو بہت سراہا گیا۔
مزید پڑھیں: ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق، امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی
تاہم، اس کے بعد ان کی کامیابی کی کہانی تھم گئی۔ بعد میں انہوں نے کچھ پنجابی فلموں میں کام کیا، لیکن وہاں بھی وہ خود کو قائم نہیں کر سکیں۔ پھر انہوں نے ’گولڈن گیٹ ایل ایل سی‘ کے نام سے ایک پروڈکشن اور ڈسٹریبیوشن کمپنی قائم کی، تاکہ باصلاحیت آزاد فلم سازوں کو فروغ دیا جا سکے۔
فلموں کے بعد برکھا نے ٹیلی ویژن کا رخ کیا اور قریباً 20 شوز میں کام کیا، لیکن یہ کوشش بھی کامیاب نہیں ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا چھوڑنے اور 2012 میں بدھ راہبہ بننے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بدھ مت کو اپنایا اور دلائی لاما کی پیروکار بن گئیں۔ نام بدل کر ’وین گیالتن سامٹن‘ رکھ لیا اور 4 نومبر 2012 کو راہبہ کے عہد کی رسم مکمل کی۔