منشیات کیس: ملزم سے برآمد کی گئی چرس کھجور میں تبدیل ہوگئی

پیر 27 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی عدالتوں کے حوالے سے جہاں بہت سے قصے مشہور میں وہیں یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ طاقتور لوگوں کی شراب شہد  اور چرس کسی اور حلال شے میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو دنیا سے جانے کے بعد انصاف ملنے کی بھی کئی مثالیں موجود ہیں۔

ایسا ہی ایک نیا واقعہ کراچی میں سامنے آیا ہے جہاں عدالت میں منشیات کیس کی سماعت کے دوران ملزم سے برآمد کی گئی چرس کھجور میں تبدیل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں عدالتی نظام پر اعتماد یا اسے ختم کرنے میں ضلعی عدلیہ کا کردار ہوتا ہے، چیف جسٹس پاکستان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کراچی میں منشیات کے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس سے مبینہ طور پر چرس برآمد ہوئی تھی، تاہم سماعت کے دوران معلوم ہوا کہ وہ چرس نہیں بلکہ کھجور اور کرسٹل مصالحہ تھا۔

پولیس کے مطابق مئی 2023 میں کلاکوٹ پولیس نے ملزم غلام مصطفیٰ کے قبضے سے منشیات برآمد کی تھی، ملزم سے 3 کلو چرس اور کرسٹل برآمد کی گئی تھی، کیمیکل ایگزامنر نے جانچ کے بعد چرس اور کرسٹل کی تصدیق بھی کی تھی۔

استغاثہ کے گواہان کی جرح کے دوران سیل شدہ کیس پراپرٹی کھولی گئی۔ وکیل صفائی نے دعویٰ کیاکہ مذکورہ اشیا چرس نہیں کھجور ہے۔

یہ بھی پڑھیں عدلیہ کے وقار کو ’ورلڈ جسٹس انڈیکس‘ میں بحال کرنے کی کوشش پر زور

وکیل صفائی کے اعتراض پر عدالت نے کیس پراپرٹی کا معائنہ کیا اور ریمارکس دیے کہ کیس پراپرٹی سے کھجور جیسی خوشبو آرہی ہے۔ عدالت نے تفتیشی آفیسر سے معاملے کے بابت وضاحت طلب کرلی اور ریمارکس کو کیس کے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔ تفتیشی آفیسر نے کیس پراپرٹی مئی 2023 میں مال خانے میں جمع کروائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: بسنت کی آمد پر ٹریفک پولیس کی تیاریاں، 7 لاکھ موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز نصب

سینیئر اداکار راشد محمود یوٹیوبرز پر برس پڑے، قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی

اسلام آباد نہیں آرہے، 8 فروری کو ہر چوک ڈی چوک ہو گا، پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی

دلائی لاما کو گریمی ایوارڈ ملنے پر چین کی تنقید، ایوارڈ کو ’چین مخالف سیاسی ہتھیار‘ قرار دیدیا

’دھرندر 2‘ کی پہلی جھلک جاری، ٹریلر اور فلم کی ریلیز کب ہوگی؟

ویڈیو

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا قبائل کے ہمراہ اسلام آباد مارچ کا اعلان، مقصد کیا ہے؟

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، پتنگوں سے پہلے ان کی قیمتیں آسمان پر

کالم / تجزیہ

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ رو رہے تھے