عدلیہ کے وقار کو ’ورلڈ جسٹس انڈیکس‘ میں بحال کرنے کی کوشش پر زور

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت عدالتی اصلاحات سے متعلق اجلاس میں عدلیہ کے وقار کو ’ورلڈ جسٹس انڈیکس‘ میں بحال کرنے کی کوشش کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے آغاز پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے شرکا کا خیرمقدم کیا، جس کے بعد ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں عدلیہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوچکی، ہم اصلاحات ضرور لائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں عوام کو انصاف کی فراہمی کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں عدالتی شفافیت، تیز انصاف اور اصلاحات کے بنیادی اہداف مقرر کیے گئے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں کیسز کے التوا کو کم کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ عدلیہ کے وقار کو ورلڈ جسٹس انڈیکس میں بحال کرنے کی کوشش کرنے پر زور دیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ میں اصلاحات سے متعلق عوام سے تجاویز لینے کے لیے ’آن لائن فیڈبیک فارم‘ کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر پیش رفت بارے بتایا، جبکہ سپریم کورٹ نے عدالتی عمل کو مزید شفاف بنانے کا عزم کیا۔ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عدالتی عمل کو جلد از جلد ڈیجیٹل بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں عدالتی نظام پر اعتماد یا اسے ختم کرنے میں ضلعی عدلیہ کا کردار ہوتا ہے، چیف جسٹس پاکستان

اجلاس میں افسران کی تجاویز اور آرا پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp