شریف فیملی کے ارکان پر انگلینڈ میں پرتشدد حملے کا خطرہ، لندن پولیس نے آگاہ کردیا

پیر 27 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں رہائش گاہ کے باہر سیاسی مخالفین کی جانب سے احتجاج کیا جاتا رہا ہے، تاہم اب یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شریف فیملی کے ارکان پر نامعلوم افراد کی جانب سے پرتشدد حملہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حسن نواز دیوالیہ: ترجمان شریف فیملی کے بیان میں بھٹو دور کو زیربحث لانے پر پی پی کارکنان آگ بگولہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے شریف فیملی کے ارکان کو خبردار کیا ہے کہ ان پر نامعلوم افراد پرتشدد حملہ کرسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کی جانب سے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو شریف فیملی کے ارکان پر ممکنہ حملے کے خطرے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ پولیس کو انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے حملے سے متعلق اطلاع ملی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران خود ایون فیلڈ فلیٹ پر گئے اور شریف فیملی کے ارکان پر حملے کے خطرے سے متعلق آگاہ کیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے شریف فیملی کے ارکان کو بتایا کہ آپ رہائشگاہ پر آتے جاتے وقت احتیاط کریں۔

یہ بھی پڑھیں لندن میں احتجاج کرنے والوں کی بیدخلی کی خبریں بےبنیاد ہیں، احتجاج جاری رکھیں گے، شایان علی

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل پولیس نے گلفام حسین نامی شخص کو ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گرفتاری کا ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے انتباہ سے تعلق نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ