نبی کریمﷺ کے عظیم سفرِ ہجرت کو قدم بہ قدم محسوس کرنے کے منفرد منصوبے کا اعلان

منگل 28 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدینہ منورہ میں ایک شاندار تقریب کے دوران، سعودی عرب نے تاریخی منصوبے کا اعلان کیا ہے، جو نبی کریم ﷺ اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کے سفرِ ہجرت کو فزیکلی تجربے کے طور پر پیش کرے گا۔

اس تقریب کی قیادت مدینہ کے امیر، شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے کی اور اس موقع پر جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ، دیگر وزرا اور اہم شخصیات موجود تھیں۔

یہ منصوبہ نبی کریم ﷺ کے اس تاریخی سفر کی داستان کو جدید انداز میں پیش کرتا ہے، جہاں شرکا 470 کلومیٹر طویل ہجرت کے راستے کو خود محسوس کر سکیں گے۔ اس تجربے کے دوران 59 اہم مقامات اور 41 تاریخی نشانات کی زیارت ممکن ہوگی، جن میں غارِ ثور، وادی قاحہ، خیمۂ ام معبد، وادی سرف اور مسجد قبا جیسے تاریخی مقامات شامل ہیں۔

منصوبے کا مقصد ہجرت کے اس تاریخی سفر کی روحانی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، جہاں شرکا نبی کریم ﷺ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے، اونٹ کی سواری، تاریخی مقامات کی زیارت اور ہجرت کے اہم واقعات کی جدید طرز پر پیش کش کے ذریعے ایک منفرد تجربہ حاصل کریں گے۔

یہ منصوبہ اسلامی تاریخ کے اہم ترین واقعات کو جدید دنیا سے ہم آہنگ کرنے کی شاندار مثال ہے۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے نہ صرف روحانی اور ثقافتی ورثے کو زندہ رکھا جائے گا بلکہ نئی نسل کو اس اہم تاریخی سفر کی اہمیت سے روشناس کروایا جائے گا۔

سعودی وژن 2030 کے تحت یہ منصوبہ مملکت کی جانب سے اسلامی ورثے کی حفاظت اور اس کی عالمی تشہیر کی ایک اور اہم پیش رفت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ