معیشت درست سمت میں گامزن، پائیدار معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہیں، وزیر خزانہ

منگل 28 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پائیدار معاشی استحکام کے ہدف کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔ تمام اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیکس بل کے ذریعے اصلاحاتی ایجنڈے کا آغاز کیا جاچکا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کی نسبت رواں سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ حکومت پائیدار معاشی استحکام کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ پائیدار معاشی استحکام کے ہدف کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک ترقی کی راہ پر گامزن، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا۔ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں جبکہ ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بزنس کونسل کے وفد سے سیر حاصل اور مفید گفتگو ہوئی ہے۔ آئندہ بجٹ کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp