عمران خان نے بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دیدی، سابق عہدیدار معطل

منگل 28 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے بین الاقوامی رابطہ کاری سے متعلق بنائی گئی کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے نئی کمیٹی تشکیل دے دی۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق جیل سہولیات فراہم کی جائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ذرائع کے مطابق عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر تعلقات اور رابطہ کاری سے متعلق نئی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی سربراہی بطور کنونیئر ذلفی بخاری کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے بنائی گئی نئی کمیٹی میں ڈاکٹر شہباز گل، عاطف خان اور سجاد برکی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی بین الاقوامی سطح پر مختلف امور پر پی ٹی آئی کے لیے روابط کرے گی، نئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیوں کر رہےہیں؟

واضح رہے کہ بین الاقوامی روابط سے متعلق ایک کمیٹی گزشتہ روز تشکیل دی گئی تھی، جس میں سلمان اکرم راجا، علی اصغر، خدیجہ شاہ، ولید اقبال اور سجاد برکی شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp