گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، ہم کہتے رہے کہ پی ٹی آئی میں میرصادق اور میر جعفر کردار ادا کر رہے ہیں، اب دیکھ لیں ان کو صدارت سے ہٹایا گیا تو پی ٹی آئی کے اصلی کارکن یوم نجات منا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کو ہمیشہ میدان سے بھاگنے کی عادت ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی کا وزیراعلیٰ کے انٹرویو پر ردعمل
بدھ کے روز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی تحصیل صدر سید توقیر شاہ کی رہائش گاہ گئے، سید توقیر شاہ نے انہیں اپنی رہائش گاہ مدعو کیا تھا، جہاں ان سے سابق ناظم پہاڑپور حاجی ایوب خان مروت، تحصیل جنرل سیکریٹری، چیئرمین جنید طارق قریشی، لیاقت علی ساجدی، منیجر جلال خان نے ان کا استقبال کیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے پی پی پی عہدیداروں اور ورکروں سے ملاقات کی اور عوام سے ان کے مسائل سنے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، ہم کہتے رہے ہیں پی ٹی آئی میں میرصادق اور میرجعفر کردار ادا کر رہے ہیں اور اب دیکھ لیں ان کو صدارت سے ہٹایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سنجیدہ ہوتے تو کرم ایجنسی میں اتنا جانی نقصان نہ ہوتا، فیصل کریم کنڈی
انہوں نے کہا کہ میر صادق و میر جعفر کو صدارت سے ہٹائے جانے پر جو پی ٹی آئی کےاصلی ورکر ہیں ، وہ یوم نجات منا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے، ان کی جگہ جنید اکبر کو پی ٹی آئی کا صوبائی صدر بنایا گیا ہے۔