چیمپیئنز ٹرافی: پہلے 3 میچوں کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے

بدھ 29 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ ماہ پاکستان میں ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے ٹکٹوں کی خریداری میں شائقین کرکٹ غیرمعمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے ہیں، اور پہلے 3 تین میچوں کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ اور پاکستان و بنگلہ دیش کے درمیان میچوں کے ٹکٹ مکمل فروخت ہوگئے ہیں۔ بورڈ نے 30 فیصد ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی خریداری، قیمت اور مقام کی تفصیلات جاری

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز آئندہ ماہ 19 فروری کو کراچی سے ہوگا۔ اور پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ہے۔

اس کے بعد 22 فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل آئیں گی، جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے مرحلے کے ٹکٹ 3 فروری کو فروخت ہوں گے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے ٹکٹوں کی فروخت پر شائقین بھرپور جوش دکھا رہے ہیں۔ چند گھنٹوں میں ہی پہلے مرحلے کے ٹکٹ فروخت ہونا شائقین کی دلچسپی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی سہولت مہیا کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کا نیا پرومو جاری، پاکستان اور بھارت کے کونسے کھلاڑی شامل؟

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں بھارت کے تمام میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے