شام کا آئین معطل، احمد الشرع عبوری صدر نامزد

جمعرات 30 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احمد الشرع کو عبوری مرحلے کے لیے شام کا صدر نامزد کرتے ہوئے ملک کا آئین معطل کر دیا گیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اعلان شام کی نئی حکومت کے فوجی آپریشن کے شعبے کے ترجمان حسن عبدالغنی نے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شام میں آئین کی تشکیل نو اور انتخابات میں 4 سال لگ سکتے ہیں، احمد الشرع

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد الشرع کو عبوری مرحلے کے لیے ایک عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا ہے، جو نئے آئین کی منظوری تک اپنا کام انجام دے گی۔

حسن عبدالغنی نے ملک میں مسلح دھڑوں کو تحلیل کرنے کا بھی اعلان کیا، جو ان کے بقول ریاستی اداروں میں ضم ہو جائیں گے، انہوں نے ’ناکارہ حکومت کی فوج‘ اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ شام پر کئی دہائیوں سے حکمراں بعث پارٹی کی تحلیل کا بھی اعلان کیا۔

گزشتہ ماہ صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے والے مسلح دھڑوں کے دمشق کے اجلاس کے دوران یہ اعلانات سامنے آئے ہیں، حملوں کی قیادت کرنے کے بعد سے احمد الشرع شام کے اصل حکمران ہیں۔

بشار الاسد کی معزولی کے بعد، احمد الشرع کی حیات تحریر الشام گروپ اصل میں حکمراں جماعت بن گئی تھی، جس نے زیادہ تر مقامی حکومت کے عہدیداروں پر مشتمل ایک عبوری حکومت قائم کی تھی، جو اس سے قبل باغیوں کے زیر قبضہ صوبے ادلب کا نظم ونسق سنبھالے ہوئے تھی۔

مزید پڑھیں:بشارالاسد کے قریبی رفقا، فوجی کمانڈرز کہاں غائب ہیں؟

احمد الشرع نے ایک قومی کانفرنس، ایک جامع حکومت اور حتمی انتخابات سمیت، جس کے انعقاد میں 4 سال لگ سکتے ہیں، سیاسی منتقلی شروع کرنے کا عہد کیا ہے۔

انہوں نے ایک نئی متحد قومی فوج اور سیکیورٹی فورسز کی تشکیل پر بھی زور دیا ہے، لیکن سوال یہ اٹھتے ہیں کہ عبوری انتظامیہ سابقہ ​​اپوزیشن باغی گروپوں، جن میں سے ہر ایک اپنے اپنے رہنماؤں اور نظریے کے ساتھ انفرادی شناخت رکھتا ہے، کس طرح اکٹھا کرسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل