قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس، یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کی حکومتی تجویز مسترد

جمعرات 30 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کی تجویز مسترد کر دی ہے اور حکومت کو سفارش کی ہے وہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو آپریشنل رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

جمعرات کو کمیٹی چیئرمین سید حفیظ الدین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے ارکان نے یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کی تجویز کی مخالفت کی اور کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے 16 ہزار ملازمین کا روزگار جڑا ہوا ہے اس لیے ان کی بندش کا کوئی جواز نہیں ہے۔

اجلاس میں کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں پہلے ہی واضح کیا جا چکا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں کیے جائیں گے اور اگر ایسا فیصلہ کیا گیا تو یہ پارلیمنٹ کی توہین ہوگی۔

مزید پڑھیں:یوٹیلیٹی اسٹورز کی تنظیمِ نوَ ہوگی، ختم یا بند نہیں کر رہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیئرمین سید حفیظ الدین نے سوال اٹھایا کہ وزیر خزانہ اس ادارے کے خلاف کیوں سرگرم ہیں؟انہوں نے آئندہ اجلاس میں وزیر خزانہ اور وزیر صنعت و پیداوار کو بھی طلب کر لیا۔

کمیٹی نے حکومت کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بند کرنے سے روک دیا اور حکومت سے کہا کہ کارپوریشن کو خرابیوں سے پاک کر کے چلایا جائے لیکن اسے بند نہ کیا جائے۔

اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے مالی بحران پر بھی غور کیا گیا اور وزارت صنعت و پیداوار کے حکام نے بتایا کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہیں حکومت سے قرض لے کر ادا کی جا رہی ہیں جبکہ روسی ماہرین کی ٹیم معاملات کا جائزہ لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے دھرنا کس یقین دھانی پر ختم کیا؟

حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ روس کے ساتھ آن لائن اجلاس ہو چکے ہیں اس حوالے سے ماہرین 23 جون تک حتمی رپورٹ پیش کریں گے۔ کمیٹی نے اسٹیل ملز کو اسکریپ کرنے کے بجائے بحالی کے اقدامات پر زور دیا اور مالی معاملات کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے میں پاکستانی آرمی چیف سے تیسری ملاقات شامل نہیں، وائٹ ہاؤس

انڈر19 ایشیا کپ، ایک بار پھر پاک بھارت ٹاکرے کا امکان

افغانستان میں شدت پسند سرگرمیوں پر طالبان کے دعوے غیر معتبر قرار، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

لاہور میں سردیوں کا پہلا سورج مریم نواز کا ویژن ہے، صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ویڈیو

18 دسمبر: عربی زبان کا عالمی دن

آمنہ شفیع، بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے والی باہمت خاتون

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی