آزاد کشمیر: بلدیاتی فنڈ، یوتھ قرضہ اسکیم کی منظوری، صحت کارڈ کے اجرا کا بھی فیصلہ

جمعرات 30 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر حکومت نے ہنر مند نوجوانوں کے لیے قرضہ اسکیم اور بلدیاتی نمائندوں کے لیے فنڈ منظور کردیے۔

‎آزاد کشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے پیش نظر کشمیر کابینہ نے ہنر مند نوجوانوں کے لیے قرض اسکیم کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی اے ایف کے اشتراک سے آزاد کشمیر میں لوکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز ہوگیا

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوارلحق کی سربراہی میں منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے مظفرآباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک آف آزاد کشمیر یہ قرضے فراہم کرے گا اور یہ سیاسی وابستگی وصنفی امتیاز سے بالاتر ہو کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان قرضوں میں معذور افراد اور ٹرانس جینڈرز کا کوٹہ بھی مختص ہوگا۔

صحت کارڈ کا بھی اجرا کیا جائے گا

وزیر خزانہ نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں کے لیے بھی ایک ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دی گئی ہے۔ عبدالماجد خان نے کہا کہ اجلاس میں عام آدمی کے علاج و معالجے کے لیے صحت کارڈ کی اجرا کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس بارے وزیر صحت کو خصوصی  ٹاسک  دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: آزاد کشمیر: رٹھوعہ ہریام پل منصوبے کی لاگت میں ساڑھے 5 ارب روپے کا اضافہ کیوں ہوا؟

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلیوں کے ممکنہ نقصانات سے نمٹنے کے لیے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاء القمر کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات اور حل کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ کابینہ نے ہائر ایجوکیشن کے کنٹریکٹ ملازمین کی پالیسی کی بھی منظوری دے دی ہے۔

‎وزیر خزانہ نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے قطع نظر اسپیکر اسمبلی پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی اور ازاد کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس اس معاملے کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے لیے آزاد کشمیر کو کتنے گنا اضافی بجٹ فراہم کرے گی؟

‎وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 05 فروری کو ‘یوم یکجہتی کشمیر‘ منفرد انداز میں منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کے موقع پر دارالحکومت مظفرآباد سمیت تمام اینٹری  پوائنٹس اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں شایان شان طریقے سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل