وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تاجروں کے مطالبے پر زمینوں کے ریکارڈ میں رد و بدل اور کرپشن کی تحقیقات کے لیے خصوصہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعلیٰ سندھ نے زمینوں کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر شخص کو خریدنے والے ملک ریاض نے کراچی کی کھربوں روپے کی زمین مفت میں کیسے لی؟
کمیٹی 7 اضلاع میں زمینوں کے ریکارڈ کی تحقیقات کرے گی کہ کون سے سب رجسٹرار نے ریکارڈ میں کرپشن کی۔
گزشتہ 5 سے 10 سال کے دوران کس کی زمین یا ملکیت کی منتقلی ہوئی، اس حوالے سے تمام ریکارڈ کی چھان بین کی جائے گی۔ کمیٹی 90 روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔