وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے پولیس آفیسر کو معطل کرکے گرفتاری کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملتان میں پولیس آفیسر کی جانب سے شہری پر تشدد سے متعلق آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس کا موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل
مریم نواز نے کہاکہ پولیس آفیسر کی جانب سے شہری پر تشدد کرنا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، پولیس کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ شہریوں پر تشدد کرے۔
انہوں نے کہاکہ پولیس کو چاہیے کہ وہ شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کا رویہ اپنائے، کیا صرف پولیس افسران کی عزت ہوتی ہے، عام لوگوں کی کوئی عزت نہیں۔
انہوں نے کہاکہ مجھے شہری پر تشدد کی فوٹیج دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، مجھے ہر شہری کی عزت نفس کا احساس ہے اور کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دوں گی کہ وہ عام شہریوں پر ظلم و زیادتی کرے۔
یہ بھی پڑھیں بزرگ خاتون پر پولیس تشدد: مریم نواز کا شدید ردعمل، نگراں وزیراعلیٰ سے فوری ایکشن کی درخواست
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک پولیس آفیسر کو معمر شخص پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔