3 ججوں کے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے کیخلاف احتجاج، اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی متاثر

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‏دیگر صوبوں سے 3 ججوں کے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا نے ہڑتال کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت سے گریز کیا۔

ججز تبادلے کے خلاف ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہوا ہے، آج بیشتر مقدمات کی سماعت میں وکلا پیش نہیں ہوئے، صرف لا افسران سمیت سرکاری وکلا عدالتوں میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کا خط بے نتیجہ نکلا، مختلف صوبوں سے 3 ججز کا اسلام آبادہائیکورٹ تبادلہ

دوسری جانب ججز کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر پر لاہور میں بھی وکلا نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وکلا ارجنٹ کیسز کے بعد عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی ججوں کے تبادلے کو مسترد کرتے ہوئے ججوں کے تبادلے کے نوٹیفیکشن واپس لینےکا مطالبہ کیا ہے، لاہور بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے موقف کی مکمل تائید کی ہے۔

مزید پڑھیں: ہائیکورٹ میں ججز کی تعنیاتی، اسلام آباد بار کونسل کا کل ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

واضح رہے کہ اسلام آباد بار کونسل نے دوسرے صوبوں سے 3 ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے کے خلاف کل اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ اور اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں پیر کے روز اسلام آباد میں عدالتوں کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ وکلا کنونشن کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان