دودی خان کے انکار کے بعد مفتی قوی راکھی ساونت سے شادی کو تیار، مگر کس شرط پر؟

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دودی خان کے انکار بعد مفتی قوی نے بھی بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کی حامی بھر لی ہے۔

ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی سے بھارتی ادکارہ راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے کے عمل کی تعریف کی اور انہیں ایک قابل احترام عورت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دودی خان نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ شادی سے انکار کیوں کردیا؟

راکھی ساونت  کی شادی سے متعلق سوال کے جواب میں مفتی قوی نے کہا کہ ’میں ایک شرط کے ساتھ تیار ہوں کہ اگر میری والدہ مجھے شادی کی اجازت دیں، کیوں کہ یہ والدہ کا حکم ہے کہ شادی سے پہلے ان سے پوچھنا ضروری ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک سمیت دیگر علمائے اکرام کی تحقیق کے مطابق ہندوؤں کے پاس جو کتاب ہے، وہ الہامی ہے، اس لیے راکھی ساونت بھی اہل کتاب ہوئیں اور وہ ان سے نکاح کر سکتے ہیں۔

مفتی قوی نے اپنی سابقہ شادی کے بارے میں کہا کہ ماضی میں ان کی شادی ایک نامور کنبے کی خاتون سے ہوئی، یہ کنبا اتنا ہی نامور تھا جیسا کہ مولانا عبدالکلام آزاد، قائداعظم محمد علی جناح، گاندھی جی اور جواہر لعل نہرو نے بھی نامور کنبے سے شادی کی

انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی شادی ان کی اہلیہ کی بے وقت موت پر ختم  ہوئی، وہ اپنی اہلیہ کو آج بھی احترام سے یاد کرتے ہیں، دوسری طرف راکھی ساونت نے مفتی قوی کے بیان پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’جس کو ملنا ہے وہ لاہور آ جائے‘، بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ اداکار دودی خان حال ہی میں اس وقت شہہ سرخیوں میں آئے جب انہوں نے راکھی ساونت کو شادی کی آفر کی تاہم بعد ازاں انہوں نے شادی سے انکار کردیا۔

دودی خان کا کہنا تھا کہ انہیں راکھی ساونت کے اندر محبت کرنے والا انسان نظرآیا۔ انہوں نے زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، انہوں نے اپنے والدین کو کھو دیا، پھر اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا اور عمرہ ادا کرنے بھی گئیں۔ اس لیے انہوں نے راکھی ساونت کو پروپوز کیا۔

دودی خان نے مزید کہا کہ شاید لوگوں کے لیے یہ قابل قبول نہیں ہے کیونکہ انہیں بہت سارے پیغامات اور ویڈیوز موصول ہوئی ہیں، اور وہ اسے برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے راکھی ساونت سے کہا ’آپ میری اچھی دوست رہیں گی، آپ دودی خان کی دلہن نہ بن پائیں، لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کی بہو بنیں گی۔ آپ کی شادی اپنے کسی بھائی سے کروا دوں گا‘۔

دوسری طرف دودی خان نے انسٹاگرام پر ایک نئے ویڈیو پیغام میں اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور نہ ہی بھاگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اچھا جیون ساتھی ملنے تک شادی کرتی رہوں گی، راکھی ساونت

’میں نے یو ٹرن نہیں لیا ہے  اور نہ ہی میں بھاگا ہوں، میں نے راکھی سے بات کی ہے، ایک بار جب ہماری ملاقات ہوگی تو میں آپ سب کو اپ ڈیٹ کروں گا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ کو پوری طرح سمجھ نہیں آرہی ہے کہ میں نے پہلے کیا کہا تھا  لہذا میں ایک بار پھر واضح کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp