اچھا جیون ساتھی ملنے تک شادی کرتی رہوں گی، راکھی ساونت

ہفتہ 30 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متنازع بیانات اور تبصروں کے باعث خبروں کی زینت بننے والی بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ جب تک انہیں بہتر جیون ساتھی نہیں مل جاتا وہ شادی کرتی رہیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر عادل درانی پر رقم چوری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عادل درانی سے راہیں جدا کرچکی ہیں اور جلد ہی عدالت کے ذریعے طلاق بھی لے لیں گی۔ اور جیسے ہی ان کی طلاق ہوگی وہ ’ایک اچھے لڑکے کے ساتھ‘ دوبارہ شادی کریں گی، تب تک شادی کرتی رہوں گی جب تک مجھے اچھا جیون ساتھی نہیں مل جاتا۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے اور یہ ان کی زندگی ہے، وہ زندگی کو اپنے مطابق جینا چاہتی ہیں۔ بولی وڈ اداکار 10، 10 شادیاں کرلیتے ہیں، بوائے فرینڈز اور تعلقات بھی رکھتے ہیں، وہاں کوئی فرق نہیں پڑتا، تمام حدود صرف بھارت میں ہیں۔

عادل درانی سے شادی کا اعلان کرنے کے چند ہفتے بعد ہی راکھی ساونت نے ان کے خلاف مبینہ گھریلو تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اداکارہ نے دھوکا دہی اور ریپ کا الزام بھی لگایا تھا جس کے بعد عادل درانی کئی دن پولیس کی حراست میں رہے تھے۔ یاد رہے کہ جوڑے کی علیحدگی کی کارروائی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم