ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن نے گوگل کو قانونی نوٹس کیوں بھجوایا؟

منگل 4 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا بچن نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں تاحال انٹرنیٹ پر موجود رہنے کے باعث ایک بار پھر عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ آرادھیا بچن نے دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے متعدد ویب سائٹس اور یوٹیوب پر اپنی صحت سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن خبریں ہٹانے کی استدعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ایشوریا رائے نے اپنے نام سے ’بچن‘ ہٹادیا؟

یہ نئی درخواست دہلی ہائیکورٹ کے گزشتہ حکم کی پیروی میں دائر کی گئی، اس سے قبل عدالت نے سرچ انجن گوگل سمیت دیگر ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کو ہدایت دی تھی کہ وہ آرادھیا بچن سے متعلق تمام جھوٹا مواد فوراً ہٹا دیں جس کی نشاندہی ارادھیا نے کی تھی۔

واضح رہے کہ 2023 میں بھارتی اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی بیٹی آردھیا نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے پر یوٹیوب چینل کے خلاف دہلی ہائیکورٹ درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہرگز سمجھوتا نہ کریں‘ ایشوریا رائے کا خواتین کو پیغام

آرادھیا نے درخواست میں کہا تھا کہ یوٹیوب چینل نے میری ’خراب صحت‘ اور ’موت‘ کے بارے میں افواہیں پھیلائیں، انہوں نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا۔ ہائیکورٹ نے اس وقت ارادھیا کے کے حق میں فیصلہ جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں دیگر نامور اداکاروں کی اولاد کی طرح آرادھیا بھی اکثر خبروں میں دکھائی دیتی ہیں کیونکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ متعدد بار فلمی پروگرام اور تیوہاروں میں شرکت کرتی رہتی ہیں۔ انہیں آئے روز سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp