یوم یکجہتی کشمیر، آزاد کشمیر کے عوام کا کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ

منگل 4 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری کو آزاد کشمیر کے نوجوان یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے پر عزم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر سے یکجہتی کے لیے کشمیری عوام نے کہا ہے کہ یوم کشمیر پر ہم اپنے مقبوضہ کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی تک ہم ان کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہم مقبوضہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ان کی آزادی کا جشن منائیں گے، کشمیری عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد کشمیر، غاصب بھارت سے آزادی حاصل کرے گا۔

اس موقع پر انہوں نے پیغام دیا ہے کہ 5 فروری کو ہم پاکستان اور آزاد کشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں آخری خون کے قطرے تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری

انہوں نے دنیا بھر میں کشمیریوں سے گزارش کی ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے باہر نکلیں اور اپنے مقبوضہ کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دیں کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی ہے، اس پر ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں، قائداعظم کا فرمان تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور پاکستان نے ہمیشہ اپنی شہ رگ کا کا خیال رکھا۔

کشمیری قوم نے 19 جولائی 1947 کو یہ طے کر لیا تھا کہ ان کی منزل پاکستان ہے اور یوم یکجہتی کشمیر عالم اسلام کی جنگ ہے۔ ہماری پاک فوج زندہ باد اور کشمیری ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد کے لیے لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: تحریک آزادی کشمیر کی حمایت: مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کے پوسٹرز آویزاں

ایک اور کشمیری نوجوان کا کہنا ہے کہ تمام کشمیری بالخصوص پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ اپنے نہتے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں، ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ 5 فروری کو ہم بھرپور جوش و جذبے سے یوم یکجہتیِ کشمیر منائیں گے، 5 فروری کو پورا پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں۔

کشمیری عوام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم تحریک آزادی کشمیر کے لیے آخری قربانی تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں، پورا پاکستان کشمیریوں کے دکھ میں شریک ہو کر اظہار یکجہتی کرے گا اور اس دن عظیم ریلیاں اور سیمینار منعقد ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟