’کیا آپ دونوں جڑواں ہیں‘، حدیقہ کیانی کی بہن کے ساتھ تصویر پر صارفین کے تبصرے

منگل 4 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنی بہن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر شیئر کی گئی تصویر میں حدیقہ کیانی اور ان کی بہن کی شکل ہو بہو ایک جیسی لگ رہی ہے جیسے وہ دونوں جڑواں ہوں۔  پوسٹ میں گلوکارہ نے اپنی بہن کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

صارفین نے تصویر دیکھ کر تبصرہ کیا کہ کیا آپ دونوں جڑواں ہیں تو کئی صارفین کا کہنا تھا کہ حدیقہ کیانی خود کو ہی سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ایک لمحے کے لیے انہیں لگا کہ یہ اے آئی سے تخلیق کردہ تصویر ہے۔

حدیقہ کیانی پاپ میوزک کے ساتھ ساتھ لوک گلوکاری میں بھی کمال رکھتی ہیں، ان کا شمار کامیاب گلوکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے کئی قسم کے گانے گائے ہیں جو سپر ہٹ ہوئے ہیں خوبصورت انداز اور من کو چھونے والی آواز کی بدولت حدیقہ کیانی کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں ان کے مشہور گانوں میں ’بوہے باریاں‘، ’باری تھانی‘، ’ہونا تھا پیار‘، ’جاناں‘ اور ’دل جانیاں‘ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کی پہلی شادی 1997 میں ہوئی جس کے ناکام  ہونے کے بعد انہوں  نے دوسری شادی کی لیکن وہ بھی ختم ہوگئی، گلوکارہ کا ایک بیٹا نادِ علی ہے جسے انہوں نے 2005 میں پاکستان میں آنے والے ہولناک زلزلے کے متاثرین سے ایڈاپٹ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟