جنوبی افریقہ نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے 10 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، دیگر میچوں کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں سہ ملکی سیریز کے ٹکٹس آج سے ملنا شروع، کونسا ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟
اعلان کے مطابق جنوبی افریقہ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ٹیمبا باوما ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ اسکواڈ میں ایتھن بوش، میتھیو برٹیزکے، جیرالڈ کوٹزی، جونیئر ڈالا شامل ہیں۔
🚨 SQUAD ANNOUNCEMENT 🚨
Proteas Men’s white-ball head coach Rob Walter has provided an update on the squad for the upcoming tri-nation One-Day International (ODI) series against Pakistan and New Zealand, scheduled from 08 – 14 February in Lahore and Karachi.
Walter has named… pic.twitter.com/nKVWeweWj3
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) February 5, 2025
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں ویلم ملڈر، میہلالی مپونگوانا، سینوران متھوسمی، جیسن اسمتھ، کائل ویرین شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق اسکواڈ میں 6 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں گیڈون پیٹرز اور میکا ایل پرنس بھی شامل ہیں۔
سہ ملکی کرکٹ سیریز پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے جارہی ہے جس کا پہلا میچ 8 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں سہ فریقی سیریز کے دوران پاک فوج اور رینجرز جوانوں کی تعیناتی کی منظوری
نیوزی لینڈ کی سہ ملکی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے، اور اس وقت لاہور میں موجود ہے۔