لکی موٹرز نے کیا اسپورٹیج ایل متعارف کرادی، قیمت کیا ہے؟

جمعرات 6 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لکی موٹرز نے حال ہی میں متعارف کرائی گئی کیا اسپورٹیج ایل کی باضابطہ تعارفی قیمت اور بکنگ کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے، کمپنی نے اس اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل کے بنیادی ویریئنٹ کی ایکس فیکٹری قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، لکی موٹرز کے اعلان کے مطابق تمام نئے اسپورٹیج ایل کی بکنگ کا ملک بھر میں آغاز کردیا گیا ہے، جس کے 3 ویریئنٹ 5 شاندار رنگوں میں دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا موٹرز پاکستان میں کونسی 4 نئی گاڑیاں لانچ کرنیوالا ہے؟

’اسپورٹیج ایل کے بنیادی ویریئنٹ الفا کی ایکس فیکٹری قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے، جس میں ٹیکس اور فریٹ چارجز شامل نہیں ہیں، آج ہی اپنی قریبی کیا ڈیلرشپ پر جائیں یا تفصیلات کے لیے ہماری ویب سائٹ دیکھیں۔‘

لکی موٹرز کے اعلامیہ کے مطابق کیا اسپورٹیج ایل خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے صارفین گاڑی کو دیکھنے کے لیے اپنی قریبی کیا ڈیلرشپ پر جاسکتے ہیں۔ ’بکنگ کے لیے مکمل ادائیگی درکار ہے، اور اسٹاک محدود ہے، پہلے آئیں، پہلے پائیں۔‘

مزید پڑھیں: کیا اسپورٹیج کی قیمتوں میں اضافہ، اب گاڑی کتنے میں ملے گی؟

رپورٹس کے مطابق کیا اسپورٹیج ایل کی یہ تعارفی قیمت ہیں، جس کا مطلب ہے کہ مستقبل میں ان میں اضافہ ہو سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ خریداری میں دلچسپی رکھنے والے صارفین کے لیے یہی مناسب وقت ہوسکتا ہے۔

اسپورٹیج ایل کے دوسرے ویریئنٹ ایف ڈبلیو ڈی کی ایکس فیکٹری قیمت ایک کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ پریمیئم ویریئنٹ کی ایکس فیکٹری قیمت ایک کروڑ 28 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، تاہم فائلر/نان فائلر ٹیکس اور فریٹ چارجز سمیت نئی کیا اسپورٹیج ایل کی حتمی قیمت یقیناً اس سے زیادہ بنے گی۔

وارنٹی

کیا اپنی نئی اسپورٹیج ایل کی 4 سال یعنی ایک لاکھ کلومیٹر وارنٹی پیش کرتے ہوئے اضافی ذہنی سکون کے لیے 8 سال یعنی ایک لاکھ 60 ہزارکلومیٹر ہائی وولٹیج بیٹری کی وارنٹی دیتا ہے۔

اسپورٹیج ایل میں نیا کیا ہے؟

کیا نےاسپورٹیج ایل متعارف کراتے ہوئے ایس یو وی کے کریز کو مزید تیز کیا ہے، جس میں دلچسپ خصوصیات کی ایک رینج پیش کی گئی ہے، کچھ اہم خصوصیات کا تذکرہ کچھ یوں ہے۔

اسپورٹیج ایل کے انٹیریئرز میں آپ کو اپنے انداز سے ہم آہنگی کے لیے 3 اختیارات ملتے ہیں، جس میں ایک ٹون تمام سیاہ کپڑا، 2 ٹون نیوی مسٹی گرے چمڑا، ایک ٹون کارمین ریڈ مصنوعی چمڑا جبکہ رنگوں میں گریویٹی گرے، گریویٹی بلیو، کلیئر وائٹ، انٹراسٹیلر گرے اور فیوژن بلیک شامل ہیں۔

حتمی خیالات، کیا اسے خریدنا چاہیے؟

کیا اسپورٹیج ایل ایک ٹھوس اپ گریڈ ہے، جو چمکتا ہوا ہمواراسٹائل، پریمیم اندرونی انتخاب اور جدید خصوصیات پیش کرتا ہے۔ قیمتوں کا تعین، خاص طور پر ہائبرڈ آپشن کے پیش نظر، مسابقتی ہے، اگر آپ ایک جدید، خصوصیت سے بھری اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل تلاش کر رہے ہیں، تو یہ ایک بہترین سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے