اسلام آباد کے کن علاقوں میں پانی کی سپلائی کم کی جارہی ہے اور کیوں؟

جمعرات 6 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے لیے خان پور ڈیم سے ہونے والی پانی کی سپلائی عارظی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق، اسلام آباد کے لیے بنیادی آبی ذخیرے  خان پور ڈیم کی 18 سے 20 کلومیٹر طویل نہر کی سالانہ بھل صفائی کا کام 10 فروری سے شروع ہوگا جو 22  فروری تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے 16 فیصد فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ، سی ڈی اے کا اعتراف

حکام کے مطابق، بھل صفائی کے دوران خان پور ڈیم سے اسلام آباد کو پانی کی سپلائی مکمل بند رہے گی، تاہم سنگجانی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں جمع شدہ اسٹوریج سے تقریباً 4 ملین گیلن روزانہ کی بنیاد پر پانی کی سپلائی جاری رہے گی۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ پانی کی یہ سپلائی معمول سے 60 فیصد کم ہوگی، یعنی 10 ملین گیلن کے بجائے صرف 4 ملین گیلن پانی کی سپلائی کی جائے گی، جس کی وجہ سے اسلام آباد کے سیکٹرز ڈی 12، جی ٹین، جی الیون، ایف ٹین، ایف الیون کے علاوہ جی نائن سیکٹر کا کچھ حصہ متاثر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پانی کی شدید قلت، اب اسلام آباد والوں کو پانی کہاں سے ملے گا؟

سی ڈی اے نے کہا ہے کہ اسی بھل صفائی کے دوران سنگجانی کے مرکزی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بھی صفائی کی جائے گی، اسی لیے متاثرہ سیکٹرز کے رہائشیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 10 سے 22 فروری کے دوران کم سے کم پانی کے استعمال کو یقینی بنائیں اور واٹر ٹینکس میں پانی کا ذخیرہ رکھیں۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ سیکٹرز کو متبادل ذرائع سے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی پوری کوشش کی جائے گی، تاہم اس دوران شہریوں سے سی ڈی اے کے ساتھ تعاون اور پانی کے کم سے کم استعمال کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا

سی ڈی اے حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بھل صفائی مہم کے دوران شہری گاڑیاں اور فرش دھونے یا پانی کو ضائع کرنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر شہریوں کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ڈیمز سے پانی کی سپلائی  پہلے ہی کم کر دی گئی ہے تاکہ موجودہ زخیرے کو آئندہ مون سون تک استعمال کیا جاسکے۔

سی ڈی اے نے نے کہا ہے کہ شہری ایمرجنسی کی صورت میں واٹر سپلائی ہیلپ لائین نمبر 03357775444  پر بذریعہ واٹس ایپ میسیج کرسکتے ہیں یا ٹینکر کمپلینٹ کے لیے جی ٹین ٹینکر انکوائری 03361117255 یا 0519106085 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

اسپیکر ایاز صادق کی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ارتھ آور کی تقریب، ایک گھنٹے کے لیے لائٹس بند

اپوزیشن اتحاد کا حکومت کو مذاکرات کا گرین سگنل، قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟