چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے عبدالخلیل پہنچ گئے ہیں۔
بلاول بھٹو نے عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو آصف زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گاؤں عبدالخیل آمد
ڈیرہ اسماعیل خان: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رکن قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور کے انتقال پر تعزیت@BBhuttoZardari @MoulanaOfficial pic.twitter.com/4ujFUSmAzT
— PPP (@MediaCellPPP) April 19, 2023
اس موقع پر وزیر خارجہ نے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر مولانا فضل الرحمان سے تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی بھی کی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ہمراہ قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ منگل کے روز ہونے والے حکمران اتحاد کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی مخالفت کا اظہار کیا تھا اور ایسی کسی بھی تجویز کا مسترد کر دیا تھا جبکہ دیگر اتحادیوں کا خیال تھا کہ مذاکرات ہونے چاہییں۔
اس کے علاوہ بھی مولانا فضل الرحمان نے بار ہا دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں سربراہ پی ڈی ایم نے کہا تھا کہ میں عمران خان کو پاکستان کی سیاست کا غیر ضروری عنصر سمجھتا ہوں۔
یہ بھی یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آج کے روز وزارت دفاع کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ اگر سیاسی جماعتیں ایک پیج پر آجائیں تو عدالت کوئی گنجائش نکال سکتی ہے ورنہ پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو ہی ہوں گے۔