لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر آج ہی فیصلہ دینے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ، لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی 8 فروری کو پارٹی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو آج ہی پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا، لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور پی ٹی آئی کی درخواست پر شام 5 بجے سے پہلے فیصلہ دیں۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو حکم دیا ہے کہ اگر آپ کل درخواست خارج کرتے ہیں تو یہ کہیں رجوع نہیں کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
چیف سیکریٹری پنجاب نے عدالت کو یقین دہانی کروائی ہے کہ عدالت جو حکم دے گی اس پر عملدرآمد ہوگا، جس پر جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ آپ سے یہی امید تھی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔