پاکستان کیساتھ تجارتی حجم 1ارب ڈالر ہوجائیگا، سربراہ ٹریڈ مشن ویتنام

ہفتہ 3 دسمبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی: ویتنام کے تجارتی مشن کی سربراہ نوگین ٹائین فونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان بہترین تجارتی روابط ہیں، باہمی تجارتی حجم سال 2021 میں بڑھ کر 794 ملین ڈالر ہو گیا جو بہت جلد ایک ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرجائیگا۔

ویتنام کے تجارتی مشن کی سربراہ نوگین ٹائین فونگ نے کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں کہا کہ ویتنام کو پاکستان کی برآمدات کو بہتر بنانے کیلیے وسیع امکانات اور مواقع موجود ہیں جو کہ ویتنام کی مجموعی درآمدات کے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویتنام 1.7 ارب ڈالر مالیت کا چمڑا درآمد کرتا ہے جس میں پاکستان کا برآمدی حصہ محض 1.5 فیصد ہے، اسی طرح ویتنام تقریباً 3.3 ارب ڈالر کی ادویات کی مصنوعات درآمد کرتا ہے لیکن پاکستان کا برآمدی حصہ صرف 0.25 فیصد ہے جبکہ 638 ملین ڈالر کی اسٹینلیس اسٹیل کی سرجیکل مصنوعات بھی درآمد کی جا رہی ہیں مگر پاکستان کی ان اشیاکی برآمدات بمشکل 0.18 فیصد ہے، دونوں ممالک کے درمیان کاروباری مواقع سے آگاہی کے لیے انھوں نے کراچی چیمبر کے اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد ویتنام بھیجنے کی تجویز دی۔
قبل ازیں کے سی سی آئی کے صدر محمد طارق یوسف نے کہا کہ ویتنام اور پاکستان بہترین تجارتی، سیاحتی، عوام سے عوام، کاروبار سے کاروبار تعلقات اور گہرے اقتصادی تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، مالی سال 22 میں ویتنام کو پاکستان کی برآمدات 261.24 ملین ڈالر رہیں اور ویتنام سے درآمدات بڑھ کر 577.93 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں،گزشتہ سال کے مقابلے برآمدات اور درآمدات میں نمایاں نمو کے باوجود تجارتی حجم اب بھی کم ہے جس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل