عوام یوم ترقی جبکہ تحریک انصاف یوم انتشار منا رہی ہے، عظمیٰ بخاری

ہفتہ 8 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پاکستان میں خوشیاں لوٹ آنے پر یوم ترقی جبکہ تحریک انصاف یوم انتشار منارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مختلف اقدامات کے ذریعے عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دے رہی ہے جبکہ ایک اور جماعت ہے جس کے مقدر میں رونا ہے، جس صوبے میں ان کی حکومت ہے ان کو 12 سالوں میں محض فتنہ ملا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے آج احتجاج کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ریسکیو 1122 کی گاڑیوں اور سرکاری ملازمین کے ذریعے احتجاج کروایا جاتا ہے، ہمارے بچوں کو تفریح کی ضرورت ہے پیٹرول بموں کی نہیں، کل قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح ہوا، یہاں اسٹیڈیم کو بھی سیاست کے لیے استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: شیرافضل مروت اور شاندانہ گلزار مریم نواز سے معافی مانگیں، عظمی بخاری

انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب جیسی ترقی دوسرے صوبوں میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے لیے بھی اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے، 30 سال بعد پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم ترقی کے لیے اقدامات کررہے ہیں تو دوسری طرف یوم انتشار منایا جارہا ہے۔ عمران خان جب بھی گرفتار ہوئے ان کے لوگ باہر نہیں نکلے۔ ان کے بقول وہ بہت مقبول ہیں، ان کے اپنے ایم پی ایز اور ایم این ایز گھر سے نکلتے نہیں ہیں، عوام بھی احتجاج میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پورے ملک میں دھاندلی نظر آتی ہے صرف خیبرپختونخوا میں نظر نہیں آتی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خود بھی فارم 47 پر حکم امتناع لے کر بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: صوابی جلسہ تاریخ ساز ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، علی امین گنڈاپور

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس بار رمضان میں مستحق خاندانوں کو راشن کے بجائے 10 ہزار روپے کیش دیے جائیں گے، یہ پیسے لائن میں لگے بغیر گھروں پر لے جاکر دیے جائیں گے۔ جب لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے تو وہ احتجاج کے لیے کیوں باہر نکلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

حکومت کی جانب سے عوامی قرض قانونی حد سے تجاوز ہونے کا اعتراف، پی ٹی آئی کا شدید ردعمل

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘