سہ ملکی سیریز: فاسٹ بولر حارث رؤف کو پسلیوں میں تکلیف، اوور ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے جانا پڑا

ہفتہ 8 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے پسلیوں میں تکلیف ہوئی ہے جس کے باعث انہیں میچ ادھورا چھوڑنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف

فاسٹ بولر حارث رؤف کو ساتویں اوور کے دوران پسلیوں میں تکلیف ہوئی، جس کے بعد وہ میچ ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

حارث رؤف کے گراؤنڈ سے باہر جانے کے بعد سلمان علی آغا نے ان کا اوور مکمل کیا۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ حارث رؤف کو لو گریڈ ون اسٹرین کا سامنا اور پیٹ کے مسلز میں تکلیف ہے، ان کو فوری طبی امداد دی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق حارث رؤف کو تکلیف کا دوبارہ جائزہ لے کر گراؤنڈ میں واپسی کا فیصلہ کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں انجری کا شکار صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں؟

یاد رہے کہ حارث رؤف رواں ماہ پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے اہم بیٹر صائم ایوب انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp