انجری کا شکار صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں؟

جمعہ 10 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹخنے کی انجری کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب کا لندن میں علاج چل رہا ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کیا وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

صائم ایوب نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی

نوجوان کرکٹر نے کہاکہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے، میڈیکل رپورٹس کے بارے میں پی سی بی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں علاج کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات سے مطمئن ہوں، مداحوں سے اپیل ہے کہ وہ دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد پی سی بی نے انہیں علاج کے لیے لندن بھجوایا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کسی کی رائے پر اعتبار نہیں، صائم ایوب کا پورا خیال رکھیں گے، محسن نقوی

یہ بھی یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں شامل دیگر ٹیموں کے اہم کھلاڑی بھی انجریز کا شکار ہیں، جس کے باعث ان کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہے۔ ان کھلاڑیوں میں پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، سومیا سرکار، جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp