پاک نیوزی لینڈ ٹی 20، آمدنی ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کو دی جائے گی

بدھ 19 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کی آمدنی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق میچ 24 اپریل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کا ٹکٹ شائقین آن لائن pcb.bookme.pk کے ذریعے خرید سکتے ہیں۔

ترکیہ اور شام کا سرحدی علاقہ 6 فروری کو آنے والے مہلک ترین زلزلوں میں سے ایک سے لرز اٹھا تھا جس میں ہزاروں جانیں گئیں اور صحت کی سہولیات سمیت ضروری بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا تھا۔

اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر سرحد کے دونوں جانب سے متاثرہ لاکھوں افراد کے لیے عطیات جمع کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے یادگاری ٹوپیاں پہنی جائیں گی تاکہ اس مشکل لمحے سے گزرنے والے دونوں برادر ممالک ترکیہ و شام کے ساتھ پاکستان کی لازوال یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔

پریس رلیز کا کہنا ہے کہ جو شائقین میچ میں شرکت نہیں کر سکتے وہ بھی اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عطیات دے سکتے ہیں۔

عطیات درج ذیل پتے پر بھیجے جا سکتے ہیں۔

بینک کا نام: نیشنل بینک آف پاکستان

اکاؤنٹ کا عنوان: پاکستان کرکٹ بورڈ

اکاؤنٹ نمبر: 2081003169856007

IBAN نمبر: PK71NBPA2081003169856007

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp