آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع  میں بھی موسم گرم اور  خشک   رہے گا جبکہ بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور گرد و نواح میں بعد از دوپہر تیز گردآلود ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے تاہم مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  خشک رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں شدید گرم  رہنے کا امکان تاہم سکھر، گھوٹکی، کشمور، شکارپور اور جیکب آباد میں بعد از دوپہر تیز گردآلود ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی