کپتان کی بنی گالہ سے دُوری، سیاست یا مجبوری؟

منگل 25 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 28 اکتوبر کو لاہور کے لبرٹی چوک سے دن 11 بجے لانگ مارچ کا اعلان کیا اور پھر لاہور ہی کے ہوکر رہ  گئے۔

6 ماہ سے بنی گالہ نہیں گئے

جب عمران خان نے لاہور سے لانگ مارچ شروع کیا تو یہ لانگ مارچ سست روی کا شکار رہا اور خان صاحب جی ٹی روڈ کو چھوڑ کر روزانہ واپس لاہور زمان پارک پہنچ جاتے تھے۔ تحریک انصاف کا یہ قافلہ جب وزیر آباد پہنچا تو خان صاحب پر قاتلانہ حملہ ہوا اور اس دن سے کپتان نے لاہور میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

بنی گالہ کا گھر عمران خان کے دل کے قریب تھا

لاہور منتقل ہونے سے پہلے خان صاحب جب بنی گالہ میں ہوتے تھے تو اپنے قریبی دوستوں سے گپ شپ میں کہتے تھے کہ ’یہ گھر میرے دل کے بہت قریب ہے اور مجھے یہاں رہنا بہت اچھا لگتا ہے‘، تاہم اب وہ کئی ماہ سے سیاسی مصروفیات کی وجہ سے اپنے من پسند گھر سے دُور ہیں۔

بنی گالہ نہ جانے کی وجہ کیا ہے؟

آخر خان صاحب اپنے بنی گالہ والے گھر میں کیوں نہیں جاتے؟ وی نیوز نے جب یہ راز جاننے کے لیے تحقیقات کیں تو پتا کہ بنی گالہ والے گھر نہ جانے کی ایک بڑی وجہ گرفتاری کا ڈر ہے۔ کارکنان جس طرح زمان پارک میں موجود ہوتے ہیں بنی گالہ تک ان کی ویسی رسائی ممکن نہیں ہے۔

عمران خان بطور وزیرِاعظم بنی گالہ ہی میں رہے

عمران خان تقریباً ساڑھے 3 سال تک پاکستان کے وزیرِاعظم رہے اور اس دوران وہ بنی گالہ ہی میں رہتے رہے۔ خان صاحب اگر لاہور دورے پر بھی آتے تو شام کو واپس اسلام آباد چلے جاتے تھے اور رات آرام اپنے بنی گالہ والی رہائش گاہ میں کرتے تھے۔ تاہم اب حالات و واقعات بدل گئے ہیں اور اب خان صاحب نے دل لاہور میں لگا لیا ہے۔

زمان پارک والا کمرہ بم پروف ہے؟

وی نیوز نے یہ بھی پتا لگایا کہ خان صاحب کے بنی گالہ نہ جانے کی اور کونسی وجہ ہوسکتی ہے؟ اطلاع یہ ہے کہ خان صاحب کے زمان پارک والے گھر میں جہاں وہ آرام کرتے ہیں اس کی کھڑکیوں کو بم پروف بنوایا گیا ہے۔ قاتلانہ حملے کے بعد اس گھر کی کھڑکیوں کو اپ گریٹ کیا گیا تھا۔

بنی گالہ والا گھر اور زمان پارک والے گھر میں فرق کیا ہے؟

عمران خان کا زمان پارک لاہور والا گھر تقریباً 7 کنال پر مشتمل ہے جبکہ بنی گالہ والی رہائش گاہ تقریباً 300 کنال اراضی پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بنی گالہ والی رہائش گاہ کے مقابلے میں زمان پارک کا گھر چھوٹا ہونے کی وجہ سے یہاں سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کیے جاسکتے ہیں۔

بشری بی بی نے بنی گالہ چھوڑ دیا؟

جب عمران خان وزیرِاعظم نہیں بنے تھے تب بشری بی بی نے کہا تھا کہ آپ پہاڑوں کے قریب رہیں گے تو وزیرِاعظم بن پائیں گے۔ لہٰذا ان کے کہنے پر عمران خان بنی گالہ ہی میں رہے اور بشری بی بی بھی ان کے ہمراہ رہیں، اب جبکہ انہیں اپوزیشن میں رہتے ہوئے بعض سختیوں کا سامنا ہے تو وہ زمان پارک شفٹ ہوگئے ہیں۔

عمران خان کی 3 شادیاں بنی گالہ میں ہوئیں

1995 میں جمائما گولڈ اسمتھ سے شادی کے بعد عمران خان بنی گالہ والی رہائش گاہ میں شفٹ ہوئے۔ جمائما گولڈ اسمتھ سے طلاق کے بعد 2015 میں ریحام خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور بنی گالہ والے گھر میں ہی رہائش پذیر رہے۔ کچھ ماہ چلنے والی شادی کے بعد 2018 میں بشریٰ بی بی سے شادی کی اور رہائش اسی گھر میں رکھی۔

خان صاحب بنی گالہ واپس جائیں گے؟

پاکستان تحریک انصاف کے کچھ رہنماؤں کا خیال ہے کہ جو سیاسی مہم خان صاحب زمان پارک لاہور سے جاری رکھ سکتے ہیں، اس کا بنی گالہ سے جاری رکھنا ممکن نہیں ہے، تاہم اگر انہیں دوبارہ اقتدار مل گیا تو خان صاحب اپنی بیگم کے ساتھ بنی گالہ اپنے گھر منتقل ہوجائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟