تکنیکی خرابی کے باعث امریکا میں ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار

بدھ 19 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز نے تکنیکی خرابی کے باعث اپنی تمام پروازیں عارضی طور پر گراؤنڈ کردیں جس کے سبب امریکا میں ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

بی بی سی کے مطابق ایئر لائن کا کہنا ہے کہ وہ ملک بھر میں ایک گھنٹے کے اسٹاپ سے متاثر ہونے والے مسافروں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کام کرے گی۔

امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی فلائٹ اویئر کا کہنا ہے کہ منگل کو 5,400 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ 100 سے زائد منسوخ ہوئیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ آج صبح ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کو اپنے اندرونی نظام میں سے ایک میں تکنیکی مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ایئر لائن کی درخواست پر تمام روانگیوں کو روک دیا گیا تھا تاہم ان کی سروس دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایئر لائن کے نمائندوں نے مسافروں سے کہا کہ وہ انہیں براہ راست مدد کے لیے میسج کریں اور مسافروں کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ کمپنی اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

کرسمس کی چھٹیوں کے دوران بھی عملے کی کمی کے باعث ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کو مشکلات کا سامنا رہا تھا جس کی وجہ سے 16,700 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 20 لاکھ صارفین کے سفر میں خلل پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل