جب سلمان خان دوران پرواز موت سے بال بال بچے، اداکار نے سنسنی خیز واقعہ سنا دیا

پیر 10 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی زندگی کا ایک یادگار واقعہ بیان کردیا ہے جس میں انہیں جہاز میں ناہموار پرواز یعنی ’فلائٹ ٹربولنس‘ کی وجہ سے موت کے روبرو کھڑا ہونا پڑا۔

سلمان خان نے حال ہی میں اپنے بھتیجے ارحان خان کے ساتھ پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک مرتبہ سری لنکا میں ایوارڈ شو سے لوٹتے ہوئے پروازی کی ناہمواری یعنی فلائٹ ٹربولنس کا سامنا کرنا پڑا جو 45 منٹ تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیے:سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ٹیزر لانچ کیوں ملتوی ہوا؟

سلمان خان کے مطابق اس سفر میں ان کے چھوٹے بھائی سہیل خان اور بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سلمان خان کے  مطابق سہیل خان اس ہنگامہ آرائی دوران بغیر کسی پریشانی کے سوتے رہے جبکہ جہاز میں سفر کرنے والے تمام لوگوں کو شدید خوف لاحق تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’فلائٹ ٹربولنس‘ کے دوران جب انہوں نے مسافروں کے ساتھ ساتھ جہاز کے پائلٹ اور ہوائی میزبانوں کو بھی خوفزدہ دیکھا تو ان کے ڈر میں اور بھی اضافہ ہوا کیوں کہ جہاز کا عملہ عموماً ایسے حالات میں خوفزدہ نہیں ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا منظر انہوں نے اس سے قبل صرف فلموں میں دیکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: سلمان خان 59 سال کے ہو گئے، امبانی سمیت اہم شخصیات کی سالگرہ تقریب میں شرکت

سلمان خان کے مطابق پروازی کی یہ ناہمواری تقریباً 40 منٹ تک جاری رہنے کے بعد ختم ہوئی اور مسافر ایک بار پھر سے معمول کی طرف لوٹ گئے اور بات چیت شروع کی تاہم جلد ہی یہ سلسلہ پھر سے شروع ہوا اس بار تقریباً 10 منٹ تک جاری رہا جس کے بعد جہاز نے باحفاظت لینڈنگ کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا