وفاق کی جانب سے بلوچستان کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں تاخیر، وزیر اعلیٰ کا وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ

پیر 10 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام یعنی پی ایس ڈی پی پر عمل درآمد اور پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں سست روی کی بھی نشاندہی کی گئی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فوری طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کو اس ضمن میں خط لکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام صوبائی محکموں کو وفاقی منصوبوں کی فنڈز کے اجرا کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی اداروں کے رویے کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے: بلوچستان کابینہ کا فیصلہ

وزیر برائے ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی نے وزیر اعلٰی کو صورتحال پر بریفنگ دی، جس کے بعد وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کچھی کینال سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجرا میں تاخیر پر مفصل خط وزیر اعظم کو بھیجیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تمام ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال جون سے قبل تمام محکموں کے 90 فیصد ترقیاتی منصوبوں پر کام مکمل کرنے کے لیے مختص ٹائم لائن پر عمل درآمد کی سختی سے ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کابینہ نے کاربن مارکیٹس میں ٹریڈنگ کی پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ خزانہ منظور شدہ منصوبوں کے لیے فنڈز کے بلا تاخیر اجرا کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کے اجرا میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے فائنانس کے رائج الوقت قوانین کو بہتر بنایا جائے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فنڈز کے اجرا سے متعلق قوانین کو بہتر بنانے کے لیے صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور بلیدی کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دیدی، جس میں سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، سیکریٹری مواصلات، سیکریٹری آئی ٹی اور پرنسپل سیکریٹری ٹو چیف منسٹر شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی، سرفراز بگٹی

بلوچستان حکومت کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی ایک ہفتے میں جامع سفارشات مرتب کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ صحت کی سروسز کی بہتری کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

محکمہ جنگلات کے منصوبوں سے متعلق استفسار پر حکام کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ آنے پر وزیر اعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں بغیر تیاری کیا کرنے آئے ہیں، غیر سنجیدگی باعث افسوس ہے، چیف سیکریٹری بلوچستان ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کریں۔

مزید پڑھیں: غیر قانونی ٹرالنگ نے سمندری حیات کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، وزیراعلی بلوچستان

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹیکے مطابق بلوچستان کے بیشتر مسائل پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام یعنی پی ڈی ایس پی بک کو درست کرکے حل کیے جاسکتے ہیں، پی ایس ڈی پی میں شفافیت لاکر پائیدار اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ترقیاتی منصوبے یقینی بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں عوام ہمارے ان اقدامات کو یاد رکھیں گے جو مفاد عامہ کے لیے ہوں گے، آئندہ بجٹ میں 100 فیصد منظور شدہ اسکیموں کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا، اقلیتوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے جامع منصوبے تجویز کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی