اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق سے قانونی امور سے متعلق ذمہ داری واپس لے لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری، محسن اختر کیانی دوسرے نمبر پر چلے گئے
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ایڈیشنل جج راجا انعام امین منہاس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں قانونی امور کا جج مقرر کردیا۔
ڈپٹی رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس راجا انعام امین منہاس اسلام آباد ہائیکورٹ میں قانونی ونگ کے امور کو دیکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کی تعیناتی کے بعد 2 انتظامی جج تبدیل
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2022 میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کو قانونی ونگ کو سپروائز کرنے کی ذمہ داری دی تھی۔