کرکٹ میچز کے دوران کراچی کے شہریوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

منگل 11 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی میزبانی میں سہ فریقی سیریز کے میچز 12 اور 14 فروری جبکہ آئی سی سی  چیمپئیز ٹرافی کے میچز 19، 21 فروری اور یکم مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

شہر قائد میں ان اہم ایونٹس کے دوران کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے جس پر عمل کرکے شہری دوران سفر مشکلات سے بچ سکتے ہیں اور شائقین کرکٹ کو پارکنگ میں بھی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک کراچی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا۔ اس کے علاوہ شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ کیلئے خصوصی  ٹریفک پلان مرتب کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: کراچی میں شاہراہ فیصل سے متصل سروس روڈ پر گاڑیاں پارک کرنے پر پابندی عائد

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کارساز سے آنے والے شہری حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر  نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی  پارک کرسکتے ہیں۔

ملینیم سے آنے والے شہریوں کو اسٹیڈیم روڈ (پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ  میں اپنی گاڑیاں پارک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیوٹاؤن سے آنے والے شہریوں کو اسٹیدیم روڈ (پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے آغا خان اسپتال کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر  نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں پی ایس ایل میچز : ٹریفک پلان جاری

اس کے علاوہ سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم سے نیو ٹاؤن اور اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ منع ہوگا۔

کراچی ٹریفک پولیس  نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو صرف اوپر بتائے گئے پارکنگ مقامات پر ہی پارک کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں 5.7 شدت کا زلزلہ، ڈھاکہ میں ہلچل

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟