چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں کراچی میں شاہراہ فیصل سے متصل سروس روڈ پر گاڑیاں پارک کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے، اور اس دوران اہم شخصیات کی آمد ہوتی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 9 فروری 2025 سے 28 مارچ 2025 تک شاہراہ فیصل سے متصل تمام سروس روڈز کے دونوں اطراف گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرنا سختی سے منع ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کے باوجود گاڑی پارک ہونے کی صورت میں لفٹ کرلی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نوٹس میں تمام دفاتر، بینک اور بلڈنگ کی انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ حکمنامے پر عمل کیا جائے۔