ایس آئی ایف سی کا گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو، ملکی زراعت ترقی کی جانب گامزن

منگل 11 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایس آئی ایف سی کے تحت گرین کارپوریٹ انیشی ایٹیو(جی سی آئی) کی کاوشوں کی بدولت ملک کے زرعی منظرنامے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

زراعت پاکستانی معیشت کا بنیادی ستون ہے اور زرعی پیداوار پاکستان کی جی ڈی پی میں تقریباً 70 فیصد کی شراکت دار ہے۔

جی سی آئی کی معاونت سے روایتی زراعت سے کارپوریٹ طرز کی زراعت کی طرف تبدیلی کو زرعی شعبے کے لیے  اہم اقدام قرار دیا جارہا ہے۔

پنجاب کے جدید آبپاشی کے نظام سے زرعی پیداوار کے لیے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ زمین سیراب کی گئی ہے جبکہ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹیو کی کامیاب حکمت عملی سے کسانوں کو معیاری کھاد اور بیجوں کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دیدی

زراعت کا پاکستان کی کل برآمدات میں 50 فیصد  سے زائد کا حصہ ہے جبکہ جی سی آئی جیسے اقدامات کے ذریعے مزید اضافے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دوسری طرف پنجاب حکومت اور جی سی آئی  کی مشترکہ کوششوں سے سبز انقلاب کا آغاز ہوگیا ہے اور جنگلات کی بحالی کے لیے موثر اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

پاکستانی زرعی مصنوعات کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مانگ، پاکستان کی گندم، کپاس اور تل کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کی کاوشوں کی بدولت زراعت کا شعبہ خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp